انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کب ہے؟
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کل یعنی 30 ستمبر ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹیکس جمع کروانے کے اہل افراد کل تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروا دیں۔
ٹیکس کے لیے کون کون لوگ اہل ہیں اس تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔
اگر آپ ایک ہزار سی سی سے بڑی گاڑی یا فلیٹ کے مالک ہیں، آپ کی سالانہ تنخواہ 6 لاکھ سے زائد یا کاروباری آمدن 4 لاکھ سے زائد ہے تو آپ کے لیے انکم ٹیکس گوشوارہ لازمی ہے۔