انگلیاں چٹخانے سے جسم میں کیا ہوتا ہے؟ خبردار ہوجائیں
کچھ لوگ جب فارغ ہوتے ہیں تو انگلیاں چٹخانے لگتے ہیں جبکہ ایسے افراد کی بھی کمی نہیں ہے جو یہ کام عادتاً کرتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا یہ عمل انگلیوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے؟
کہا جاتا ہے کہ اس طرح کا عمل انگلیوں کے جوڑوں کے لیے نہ صرف نقصان کا باعث ہوسکتا ہے بلکہ آپ کے ارد گرد موجود افراد کے لیے بھی کسی قدر الجھن کا سبب بن سکتا ہے۔ تاہم ماہرین نے اس عمل کو جوڑوں کے لیے بہترین ورزش قرار دیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق جب آپ اپنی انگلیاں کو چٹخاتے ہیں تو ایسی صورت میں جوڑوں کی سطح پر بلبلے بنتے ہیں اور جب یہ بلبلے پھٹتے ہیں تو ہمیں چٹخنے کی آواز آتی ہے۔
تاہم اس کی ایک اور وجہ اکڑے ہوئے مسلز یا پٹھے بھی ہوسکتے ہیں۔ انگلیاں چٹخاتے یا گردن کو گھماتے ہوئے آنے والی آواز بعض اوقات اکڑے ہوئے اور تناؤ زدہ پٹھوں کی ہوتی ہے جو اس حرکت کے بعد آرام دہ حالت میں آجاتے ہیں۔