تمام حدیں پار؛ اداکارہ صبا قمر کی انتہائی بولڈ تصاویر وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ صبا قمر اکثر اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں اور انہیں اسی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام کے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے انتہائی نامناسب لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے۔
اداکارہ کی تصاویر کو جہاں اُن کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا وہیں سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو لباس کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ملے جلے تبصرے بھی کیے۔
واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔