جسم کے کون سے اعضاء جلد بوڑھے ہوجاتے ہیں؟
سائنسدان کئی دہائیوں سے مختلف تحقیق کے ذریعے انسان کو تادیر جواں رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ بڑھتی عمر کے اثرات کوروکا یا اس کی رفتار کو کم کیا جاسکے۔ تاہم اس کے علاوہ بھی کئی ایسے عوامل ہیں جوبڑھاپے آنے یاعمر رسیدگی کی رفتار کو تیزکرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان میں ذہنی تناؤ، غیر متوازن غذا، ماحول اور ہارمونزشامل ہیں۔
آپ کے جسم کے کچھ اعضاء جیسے دل اور دماغ پر عمر رسیدگی کے اثرات دیگر کے نسبت کم اثرنداز ہوتے ہیں اوراس طرح یہ طویل عرصے تک توانا اور جواں رہتے ہیں۔
اگرچہ آج کل نوجوانوں میں بھی وقت سے پہلے عمر رسیدگی کے اثرات نمایاں ہونے لگے ہیں اس کی وجہ تناؤ، جسم میں فاسد مادوں کا جمع ہونا اور ورزش اور جسمانی سرگرمیوں کی کمی ہے، تاہم طرز زندگی اور غذا کے انتخاب میں تبدیلی لا کرعمر بڑھنے کے عمل یا اس کی رفتارکو کم کیاجاسکتا ہے۔
یہاں یہ بات جان کر آپ کوحیرت ہوگی کہ جسم میں تمام اعضاء ایک ہی رفتار سے بڑھاپے کا شکار نہیں ہوتے ایسے اعضاء جن کے ٹشوبیمار یا کمزور ہوتے ہیں سب سے تیزی سے بوڑھے ہونے لگتے ہیں۔ صحت مند لوگوں میں، خواتین کے چھاتی کے ٹشو جسم کے دیگر حصوں کے مقابلے میں تیزی سے بوڑھے ہوتے ہیں۔