فیس بک آئی ڈی ہیک ہونے کا خطرہ، کیسے بچا جائے؟
فیس بک پر بہت لوگوں کے دشمن بن جاتے ہیں کسی کا پیج اچھا ہوتا ہے تو کسی کی آئی ڈی یا کسی کا گروپ اور وہاں کسی سے لڑائی ہوجانے کی وجہ سے یا کسی اور خاص وجہ سے لوگ ایک دوسرے کو دھمکی دیتے ہیں کہ میں تمہاری آئی ڈی ہیک کرلوں گا۔
مگر ان سب کو یہ نہیں پتا کہ فیس بک اپنی ویب سائٹ اور لوگوں کی آئی ڈیز کی حفاظت کے لئے کروڑوں ڈالرز کیا ایسے ہی خرچ کررہا ہے ہے کہ کوئی بھی آکر آئی ڈی ہیک کر کے چلا جائے گا؟
جب کسی کی آئی ڈی ہیک ہوتی ہے تو وہ ان کی خود کی وجہ سے ہوتی ہے۔
آج ہم آپ کو ایسی 10 باتیں بتانے جا رہے ہیں کہ کس کس طریقے سے کسی کی آئی ڈی
ہیک کی جاتی ہے پھر وہ طریقہ آپ دیکھ کر اپنی آئی ڈی کی حفاظت کر سکتے ہیں-
فیک پیج
یہ پیج بلکل فیس بک کے اصلی پیج کی طرح ہوتا ہے جہاں ہم پاسورڈ ڈالتے ہیں اگر کسی نے آپ کو کسے گانے یا کسی ویب سائٹ یا کسی بھی جگہ کا لنک دیا اور آپ نے اس کو کھولا تو وہ فیک پیج آجائے گا جو آپ سے میل اور پاسورڈ مانگے گا اور آپ کو لگے گا شاید آپ کی آئی ڈی بند ہو گئی ہو۔
آپ جیسے ہی پاسورڈ ڈالیں گے تو آپ کی آئی ڈی سمجھ لیں گئی کیونکہ پاسورڈ اس ہیکر کے پاس چلا جائے گا اس لئے کبھی بھی ایسا لنک مت کھولیں اگر کھول بھی لیا تو پاسورڈ مت ڈالیں۔
فیک ای میل
کوئی بھی آپ کو فیس بک کے نام سے میل بھیج سکتا ہے جس کو آپ کھو لیں گے تو آپ کو لگے گا سچ میں فیس بک نے بھیجی ہے وہ میل آپ سے آپ کا پاسورڈ تبدیل کرنے کے لئے بولے گی جس سے احتیاط کرنا ہے۔