ن لیگ کو صرف جھوٹے کیسز بنانے آتے ہیں، پرویزالہیٰ
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ ن لیگ کو صرف جھوٹے کیسز بنانے آتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ 22 سال سیاست کی ہے، ان کو صرف جھوٹے کیسز بنانے آتے ہیں۔
پرویزالہیٰ نے کہا کہ ان سے نہ کچھ ہونا ہے نہ یہ کچھ کرسکتے ہیں، جب سے یہ آئے ہیں عام آدمی کیلئے کچھ نہیں کیا۔
‘رانا ثناء اللہ کو سنجیدہ نہ لیں’
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو سنجیدہ نہ لیں، اس میں یہ کام کرنے کی عقل ہے؟ یہ جھوٹے مقدمات بنا کر اس میں بری طرح ناکام ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو عمر قید ہوگی، کیس کا جائزہ لے لیا ہے، جھوٹے کیس عمران خان پر بنتے رہے ہیں، عمران خان کیلئے یہ کیس کوئی نئی چیز نہیں۔
‘مقدمہ بنانے والوں کو خود شرمندگی اٹھانی ہوگی’
پرویزالہیٰ نے کہا کہ میرا خیال ہے2 سے 3ہفتے انتظار کرلیں، مقدمہ بنانے والوں کو خود شرمندگی اٹھانی ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ لندن میں بیٹھا شخص دیکھے گا باقی جو بچ گئے وہ کتنے اندر ہوجاتے ہیں، جو بھاگ گیا ہے وہ دور سے بس خدا حافظ ہی کرے گا، آصف زرداری سے کافی عرصہ ہوگیا گفتگو نہیں ہوئی۔
آڈیو لیکس سے متعلق کابینہ کا بڑا فیصلہ کر لیا
دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان، ان کے ساتھی وزراء اور سابق سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر اعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دی گئی ہے۔