ٹک ٹاک میں زبردست فیچر متعارف، صارفین اب تک لاعلم
ٹک ٹاک میں زبردست فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے لیکن اکثر صارفین اب تک اس سے لاعلم ہیں۔
سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت ٹک ٹاک ایپ استعمال کرنے والے اب ویڈیو کے کمنٹس کو لائک کے علاوہ ڈس لائک بھی کر سکیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک میں یہ فیچر رواں سال اپریل میں آزمائشی طور پر متعارف کروایا گیا تھا لیکن اب یہ پوری دنیا کے تمام یوزرز کیلئے دستیاب ہو گا۔
اس فیچر کے تحت جو شخص ڈس لائک کرے گا وہ خود ہی اپنا نام ڈس لائک میں دیکھ سکے گا اس کے علاوہ کوئی دوسرا صارف اسکا نام نہیں دیکھ سکے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر اس لیے متعارف کروایا گیا ہے تاکہ پتا چل سکے کے صارفین کی نظر میں کون سے کمنٹس نامناسب ہیں۔