کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈ
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے جبکہ ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 0.61 فیصد رہی ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 0.61 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 663 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 90 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 01 شخص جاں بحق ہوا جبکہ ملک بھر میں 89 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
انفیکشن کنٹرول کے قواعد پر عمل کریں
فاصلہ رکھیں، اکثر ہاتھ دھویئے دن میں کئی بار ہاتھ دھویئے، بھیڑ والی جگہوں پر لوگوں سے ملنے سے گریز کریں، اگر آپ بیمار ہو تو گھر میں ہی رہیں، اگر آپ کو کورونا کی علامات ہیں تو اپنا خود کورونا ٹیسٹ کروایئے اور ایسی جگہوں پر ماسک پہنیں جہاں آپ لوگوں سے اپنا فاصلہ نہیں رکھ سکتے۔