گرمی کے موسم میں سر درد کی وجوہات اور علاج
شدید گرمی میں بھی کوئی کام رکتا نہیں یہی وجہ ہے کہ باہر نکلناہی پڑتا ہے اس لئے اس موسم میں اپنا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔
اکثر لوگوں کو گرمی میں سر درد کی شکایت ہوتی ہے جس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں ۔
مائیگرین :
جن لوگوں کو مائیگرین کے درد کی شکایت ہوتی ہے گرمی کے موسم میں انھیں زیادہ درجہ حرارت اوردھوپ کی تیز روشنی کی وجہ سے سر میں درد ہوسکتا ہے۔
گرمی میں اکثرڈی ہائیڈریشن کی شکایت ہو جاتی ہے اور جو لوگ زیادہ پانی نہیں پیتے وہ سردرد کا شکار ہو جاتے ہیں ۔جسم میں توانائی کی کمی بھی سر درد کا باعث بنتی ہے۔
دوسری وجوہات:
نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے بھی سر میں درد ہوجاتا ہے، خالی پیٹ رہنے یا بھوک کی وجہ سے بھی سر میں درد ہو جاتا ہے۔
اس کے علاوہ بہت زیادہ گرم اورنمی والے موسم میں سخت جسمانی ورزش کرنے سے بھی سر میں درد ہوجاتا ہے۔
سر درد سے بچنے کے لئے صحیح غذا کا استعمال کریں
ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم میں توانائی کی کمی اور ناقص غذا کا استعمال بھی گرمی میں سر درد کا باعث بن سکتا ہے ۔