loader image

TDAP، PTDC کی بین الاقوامی  سیاحتی نمائش میں شرکت

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اور پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PTDC) نے 16 ویں بین الاقوامی سیاحتی نمائش میں پاکستان سے چار کمپنیوں کے ٹور آپریٹرز کے وفد اور ایک ہوٹل چین کی شرکت کا اہتمام کیا، یہ نمائش ویتنام کے شہر ہو چی منہ سٹی میں8 تا 10 ستمبر 2022ء کومنعقد ہوئی۔

یہ بین الاقوامی سیاحتی نمائش ویتنام کا سب سے بڑا سالانہ انٹرنیشنل ٹریول ایکسپو  (بین الاقوامی سفری نمائش) ہے، جو مختلف کاروباروں کو باہم منسلک کرنے، تبادلے اور نمائش کنندگان اور ممکنہ خریداروں کے درمیان لین دین کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمپنیوں نے، جو پہلی بار میلے میں حصہ ے رہی تھیں، ایونٹ کے پہلے اور دوسرے دن ویتنام کے بڑے ٹور آپریٹرز کے ساتھ ساتھ متعدد بین الاقوامی خریداروں کے ساتھ کاروباری ملاقاتیں کیں۔

مزید برآں، پاکستانی کاروباری ادارے ویتنامی سیاحوں میں ملک کے بارے میں، خاص طور پر بدھ مت اور ایڈونچر ٹورازم کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں کامیاب رہے، کیونکہ تیسرا دن عام لوگوں کے لیے رکھا گیا تھا۔

پاکستانی وفد نے تقریب میں ویتنام کے میڈیا اور مختلف مندوبین سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کو اجاگر کیا کہ پاکستانی ثقافتی ورثہ بھرپور اور متنوع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *